نئی طالبان کابینہ 11 ستمبر کو حلف اٹھائے گی
افغانستان میں طالبان نے اعلان کیا ہے کہ نئی کابینہ 11 ستمبر کو اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھائے گی۔
واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے گذشتہ روز اپنی کابینہ کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اُنھوں نے کہا تھا کہ یہ حتمی کابینہ نہیں ہے۔
دنیا کے کئی ممالک کی جانب سے اس کابینہ کو غیر جامع قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں خواتین کی نمائندگی نہیں ہے جبکہ تنقید کرنیوالے ممالک نے خود کبھی خواتین کو اعلی عہدوں جیسے وزیر دفاع یا وزیر اعظم کا عہدہ نہیں دیا
گیارہ ستمبر کو امریکہ پر حملوں کے 20 سال مکمل ہو جائیں گے جن کے ردِ عمل میں امریکہ نے ’دہشتگردی کے خلاف جنگ‘ شروع کرتے ہوئے پہلے افغانستان اور پھر عراق پر حملہ کر دیا تھا۔
افغانستان پر امریکی حملے کے بعد دسمبر سنہ 2001 میں طالبان کی حکومت ختم ہو گئی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں