جنوب مغربی شام میں درعا البلاد میں عام شہریوں پر حملے اس ہفتے کے آخر میں مزید شدت اختیار کر گئے، جس میں ہلاکتوں اور بھاری گولہ باری کی اطلاعات ہیں۔ شامی حکومت نے جون سے شہر کا محاصرہ کر رکھا ہے، درعا البلاد اور اس کے گردونواح میں 50 ہزار سے زائد لوگوں کو خوراک، ادویات اور بجلی بند کر دی گئی ہے- بشار الاسد کے مئی میں دوبارہ انتخابات کے لیے مقامی تنقید کے خلاف انتقامی کارروائی کے طور پر یہ ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔
بشار الاسد حکومت کی جانب سے لوگوں کے مظاہرے اور اظہار رائے کے حق کو تسلیم کرنے سے انکار کے بعد جنگ بندی کے مذاکرات خطرے میں ہیں ، اور گھروں کی تلاشی اور اضافی فوجی چوکیوں کا مطالبہ کیا۔
کشیدگی کو مزید بڑھانے کے لیے، ہفتہ کی صبح حکومت نے درعا البلاد کے لیے سبز بسیں بھیجی ہیں-جو شام کے بدترین محاصرے کی یاد تازہ کرتی ہے- جس میں درعا البلاد کے شہریوں کو شمالی شام میں زبردستی بے گھر کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں